ترکیہ اور شام میں زلزلہ، اموات 25 ہزار سے بڑھ گئیں

ترکیہ اور شام میں زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 25 ہزار سے بڑھ گئیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترکیہ میں زلزلے جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہزار تجاوز کر گئی جبکہ ترکیہ میں زلزلے سے 66 ہزار 132 افراد زخمی ہوئے۔شام میں جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہزار 500 ہو گئی۔ ترکیہ سے اقوام متحدہ کا پہلا امدادی قافلہ شمال مغربی شام میں داخل ہوا اور امدادی قافلہ شام کے صوبے ادلب پہنچ گیا۔یورپی یونین کی جانب سے شام کے لیے 35 لاکھ یورو کی امداد کا اعلان کیا گیا ہے، یورپی یونین نے اسی امدادی پروگرام کے تحت ترکی کو بھی 30 لاکھ یورو دینے کا اعلان کر رکھا ہے۔ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے زلزلے سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں کا دورہ کیا ہے، کئی لوگوں کا شکوہ ہے کہ حکومت نے اب تک کوئی خاص اقدامات نہیں کیے ہیں اور ان تک مدد نہیں پہنچی ہے۔

امواتترکیہزلزلہشام
Comments (0)
Add Comment