تاجک صدر امام علی رحمان پاکستان پہنچ گئے، دو طرفہ معاہدوں پر دستخط ہونگے

تاجکستان کے صدر امام علی رحمٰن سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔وفاقی وزیرِ تجارت نوید قمر نے تاجکستان کے صدر امام علی رحمٰن کا اسلام آباد کے ایئر پورٹ پر استقبال کیا۔اسلام آباد کے ایئر پورٹ پر تاجک صدر امام علی رحمٰن کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔تاجکستان کے صدر امام علی رحمٰن دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان آئے ہیں۔تاجک صدر کے دورے کے دوران اہم ملاقاتیں اور دو طرفہ معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔

امام علیپاکستانتاجکصدرمعاہدوں
Comments (0)
Add Comment