عالمی صحت کو لاحق اہم چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے مضبوط، فعال اور پائیدار ردعمل کی ضرورت ہے،ڈاکٹر ٹیڈروس
راولپنڈی (نیوز ڈیسک ) عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او)نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ منکی پاکس کا خطرہ ٹل گیا۔میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہا ہے کہ منکی پاکس کی نگرانی کے لیے بنائی گئی کمیٹی کی سفارشات کے مطابق منکی پاکس اب بین الاقوامی سطح پر خطرے کا باعث نہیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی صحت کو لاحق اہم چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ایک مضبوط، فعال اور پائیدار ردعمل کی ضرورت ہے۔ڈاکٹر ٹیڈروس کا کہنا ہے کہ ڈبلیو ایچ او بیماریوں سے متعلق مزید معلومات کے ذریعے عالمی صحت کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے کام جاری رکھے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او)نے کوویڈ پبلک ہیلتھ ایمرجنسی کے خاتمے کا اعلان کیا تھا۔ڈاکٹر ٹیڈروس کا کہنا تھا کہ پبلک ہیلتھ ایمرجنسی کے خاتمے کا مطلب یہ نہیں کہ کورونا ختم ہو گیا، اس وقت بھی کورونا ہر تین منٹ میں ایک شخص کی جان لے رہا ہے۔