بیجنگ 2022 اولمپک گیمزکی آفیشل فلم جلد ریلیز کی جائے گی

بیجنگ 2022 کے اولمپک سرمائی کھیلوں کی آفیشل فلم پوسٹ پروڈکشن کے آخری مرحلے میں ہے جو جلد ہی چین میں اور اس سال کے آخر میں بین الاقوامی سطح پرریلیز کی جائے گی۔بیجنگ 2022 آرگنائزنگ کمیٹی (بی او سی اوجی) کے مطابق معروف چینی ہدایت کار ژانگ یمو کے بطور ایگزیکٹو پروڈیوسر اور فلمساز ژانگ ہی پھنگ کے ساتھ بطور جنرل کنسلٹنٹ، لو چھوان کی ہدایت کاری میں بنی اس فلم میں بیجنگ 2022 کے اہم لمحات کو دکھایا گیا ہے، جس میں 4 فروری 2022 کی شام ہونے والی افتتاحی تقریب کے دوران آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی شامل ہے۔ لو نے بتایا کہ اس آفیشل فلم کی تیاری 2020 میں شروع کی گئی ۔جس میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح مختلف فنکشنل ایریاز، اداروں اور پارٹیز نے گیمز کےکامیاب انعقاد کے لیے کوویڈ-19 سے درپیش مشکلات اور دبا پر قابو پانے کے لیے قریبی تعاون کیا۔

آفیشل فلماولمپک گیمزبیجنگ 2022کھیلوں
Comments (0)
Add Comment