بھنڈی سے شوگر کنٹرول کرنے کا آسان نسخہ

راولپنڈی ( نیوز ڈیسک) بھنڈی ایک ایسی سبزی ہے جو نہ صرف کھانے میں سب کو پسند ہے بلکہ یہ صحت کے معاملے میں میں بھی بڑی اہمیت رکھتی ہے، لوگ اس کی اہمیت کو نظرانداز کرتے ہیں یا پھر اس کی اہمیت سے پوری طرح واقف ہی نہیں ہیں۔بھنڈی کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ یہ شوگر کو کنٹرول میں رکھتی ہے، اس کا طریقہ کچھ یوں ہے کہ بھنڈیوں کو ساری رات پانی کے ایک کپ میں بھگو کر پڑا رہنے دیں، صبح ناشتہ کرنے کے ایک گھنٹہ بعد بھنڈیاں کپ سے نکال دیں اور یہ پانی پی لیں۔آپ اس کے ایک گھنٹے بعد اپنی شوگر چیک کریں، جن کی شوگر 300 سے اوپر رہتی ہے وہ بھنڈیوں کے پانی کو تین دن پئیں تو شوگر150 سے بھی نیچے آ جائے گی، اللہ تعالیٰ نے بھنڈی کے پانی میں انسولین کے معجزاتی خواص رکھے ہیں۔اس کے علاوہ پانی میں حل پذیر فائبرز کی وجہ سے بھنڈی میں یہ صلاحیت بھی ہوتی ہے کہ یہ خون میں شکر کی مقدار قابو میں رکھ سکتی ہے۔ بھنڈی کھانے سے خون میں شکر کی مقدار کم ہوجاتی ہے اور یہی بات شوگر پر بہتر کنٹرول میں خصوصی اہمیت رکھتی ہے۔ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بھنڈی بہت مفید ہے،شوگر کے مریضوں کو گردوں کے مرض لاحق ہونے کا خطرہ رہتا ہے، شوگر میں پرہیزی غذا استعمال کرنے والے مریض اگر روزانہ کی بنیاد پر بھنڈی کا استعمال شروع کردیں تو اس سے ان کے گردے بہتر رہ سکتے ہیں اور بڑی حد تک گردوں کی بیماریوں سے بھی محفوظ رہا جا سکتا ہے۔بھنڈی میں وٹامن، معدنیات اور دوسرے غذائی اجزا وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں جو شوگرکے علاوہ گردوں کی بیماری تک میں مفید ہوتے ہیں، اس کے کھانے سے دمے کا خطرہ کم ہوتا ہے جب کہ یہ دمے کی شدت میں بھی کمی لاتی ہے اس سے نہ صرف بڑوں کو بلکہ جن بچوں کو دمے اور کھانسی کی شکایت ہوتی ہے انہیں بھی روزانہ بھنڈی کے استعمال سے افاقہ ہوتا ہے۔بھنڈی نظام ہاضمہ کو بھی بہتر بناتی ہے اس کے علاوہ کولیسٹرول میں کمی کا باعث بھی بنتی ہے، بھنڈی میں وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹ کہلانے والے مادّے بھی شامل ہوتے ہیں جو بیماریوں کے خلاف لڑنے والے ہمارے جسم کے قدرتی نظام کو مضبوط بناتے ہیں۔

بھنڈیشوگر کنٹرولصحتماہرین صحت
Comments (0)
Add Comment