بھارت میں کورونا وائرس کے باعث ایک روز میں385 افراد کی موت

گزشتہ 24 گھنٹے میں دو لاکھ 58 ہزار 089 نئے کیسز سامنے آئے ہیں

بھارت میں کورونا  وائرس کی تباہ کاریاں بھر شروع ہوگئی ہیں ۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس سے  385 افراد کی موت ہوئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں دو لاکھ 58 ہزار 089 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔  بھارتی  وزارت صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار  کے مطابق  بھارت کی 27 ریاستوں میں اومیکرون سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 8 ہزار 209 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 1,51,740 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ اب تک بھارت میں کورونا سے 3,52,37,461 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔بھارت میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی کل تعداد 16 لاکھ 56 ہزار 341 ہو گئی ہے۔  بھارتی وزارت صحت کے مطابق بھارت میں اومیکرون کے کیسز میں کل کے مقابلے میں 6.02 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

بھارتکورونا وائرسموت
Comments (0)
Add Comment