بھارت میں تقریباً 10 برس بعد کوئی پاکستانی فلم ریلیز ہونے جا رہی تھی لیکن فلم کی ریلیز سے صرف ایک روز قبل ہی اسے روکنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔فواد خان اور ماہرہ خان کی فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ 30 دسمبر کو بھارت کے چند سنیما گھروں کی زینت بننا تھی۔
بھارت میں پاکستانی بلاک بسٹر فلم ”مولا جٹ” ریلیز ہونے سے ایک دن پہلے ملتوی کر دی گئی، مولا جٹ آج یعنی 30 دسمبر کو بھارتی پنجاب میں ریلیز کر جانی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ریلیز کی نئی تاریخ کے بارے میں بھی کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے، گیارہ سال بعد بھارت میں کوئی پاکستانی فلم ریلیز کی جا رہی تھی، لیکن وہ بھی انتہا پسندی کی نظر ہو گئی،مولا جٹ کی ریلیز کی خبروں نے ہی انتہا پسند ہندووں کو آگ لگا دی تھی، انہوں نے اپنے ہی لوگوں کو بھارت چھوڑنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ جس نے مولا جٹ دیکھنی ہے وہ بھارت چھوڑ کر پاکستان چلے جائیں۔