بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کورونا کا شکار ہوگئے؛ بھارتی کرکٹ بورڈ

انگلینڈ کا دورہ کر رھی بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے جس کی بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے تصدیق کردی ہے- روہیت شرما کو قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

بھارتی ٹیم کے کپتان کو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ سے قبل لیسٹر شائر کے خلاف 4 روزہ پریکٹس میچ میں حصہ لینا تھا تاہم وارم اب میچ کی پہلی اننگز میں روہت نے 25 رنز بنائے تھے لیکن دوسری اننگز میں بیٹنگ کیلئے نہیں آئے۔
قبل ازیں ویرات کوہلی کی قیادت میں بھارت نے گزشتہ سال انگلینڈ کے خلاف 1-2 کی برتری حاصل کی تھی تاہم ٹیم میں کوویڈ پھیلنے کے باعث میچز کو منسوخ کرنا پڑا تھا۔ جس بعد دونوں بورڈز بقیہ ٹیسٹ میچ کو دوبارہ ترتیب دینے کا فیصلہ کیا تھا۔
بھارتی ٹیم اس دورے کے دوران ٹیسٹ میچ کے علاوہ تین ٹی20 اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گی

بھارتیبھارتی کرکٹ بورڈروہت شرماکپتانکرکٹ ٹیمکورونا
Comments (0)
Add Comment