بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کار حادثے میں شدید زخمی ، گاڑی جل کر مکمل تباہ 

بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کار حادثے کا شکار ہو گئے تاہم گاڑی تباہ ہونے کے باوجود خوش قسمتی سے ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔وکٹ کیپر بیٹر اترکھنڈ میں اپنے آبائی علاقے رورکی میں حادثے کا شکار ہوئے اور انہیں شدید زخمی ہونے کے سبب ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ان کی مرسڈیز گاڑی کو اس دوران آگ لگ گئی جس کے سبب پوری گاڑی تباہ ہو گئی اور وہ کھڑکی توڑ کر اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوئے۔بنگلورو میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے سربراہ وی وی ایس لکشمن نے ٹوئٹر پر پیغام میں ریشبھ پنت کے حادثے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنت کی حالت خطرے سے باہر ہے لیکن انہیں لگنے والی چوٹیں کس حد تک شدید ہیں، یہ ابھی نہیں کہا جا سکتا۔ان کی گاڑی کو یہ حادثہ جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب دہلی سے واپس لوٹتے ہوئے پیش آیا اور انہیں ایک نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔کرکٹر کے مطابق گاڑی چلاتے ہوئے ان کی کچھ وقت کیلئے آنکھ لگ گئی تھی اور اسی سبب ان کی گاڑی سڑک کے بیچ میں موجود آہنی رکاوٹوں سے ٹکرا گئی اور اس میں آگ لگ گئی۔ رپورٹ کے مطابق کرکٹر کے سر، پیٹھ اور ٹانگوں پر شدید زخم آئے ہیں۔

بھارتی کرکٹریشبھ پنتشدید زخمیکار حادثے
Comments (0)
Add Comment