بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ایک اور نئی تصویر شیئر کردی

 بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کے درمیان علیحدگی کی خبریں چند دنوں سے گرم ہیں۔گزشتہ دنوں خلیجی اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا تھا کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزاکی شادی 12 سال رہنے کے بعد ختم ہونے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔جہاں ان کے مداح سچائی جاننے کا انتظار کر رہے ہیں، وہیں اس جوڑے نے اب تک اس معاملے پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے،ان تمام افواہوں کے درمیان ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک اور نئی تصویر پوسٹ کی ہے۔

ثانیہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں اپنی ایک تصویر لگائی جس میں انہیں اکیلے خوشگوار موڈ میں ہنستے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

بھارتیتصویرثانیہ مرزاٹینس سٹارشیئر
Comments (0)
Add Comment