بھارتی لڑاکا طیارہ مِگ 21 گھر پر گر کر تباہ، 4 افراد ہلاک

راولپنڈی (نیوز ڈیسک )راجستھان میں بھارتی فضائیہ کا مگ 21 لڑاکا طیارہ گھر پر گر کر تباہ ہو گیا جبکہ پائلٹ اس حادثے میں محفوظ رہا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راجستھان میں ہنومان گڑھ کے قریب گرنے والے فوجی طیارہ حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا جبکہ فوجی طیارے کے گھر پر گرنے کے نتیجے میں دو خواتین ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کے ملبے کی ذد میں آ کر چار افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔دوسری جانب بھارتی فضائیہ کا بتانا ہے کہ فضائیہ کا طیارہ معمول کی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوا ہے، حادثے کی وجہ جاننے کے لیے انکوائری شروع کردی گئی ہے۔بھارتی فضائیہ کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے طیارے نے سورت گڑھ سے اڑان بھری تھی۔

بھارتتباہلڑاکا طیارہمِگ 21
Comments (0)
Add Comment