چینی محققین کی ایک ٹیم کی تحقیق کے مطابق عالمی حدت میں مسلسل اضافہ پودوں کے پھولوں کی زندگی کو کم کر سکتا ہے۔چین کی اکیڈمی آف سائنسز کے ادارے کنمنگ انسٹی ٹیوٹ آف باٹنی کے محققین نے انجیو سپرم کی818 اقسام کے پھولوں کے دورانیہ بارے شائع شدہ اعدادوشمار کا استعمال کرتے ہوئے زمین کے شمالی اور جنوبی قطب میں پائے جانے والے پودوں کے پھولوں کی زندگی کے دورانیے اور پھولوں کی زندگی اور جاندار اور بے جان عوامل کے درمیان تعلق کا پہلی بار تعین کیا ہے۔تحقیق کے مطابق پھولوں کے موسم کے دوران ماحولیاتی درجہ حرارت پھولوں کی لمبی عمر پر سب سے زیادہ اثر اندزا ہوتاہے۔ زیادہ گرم علاقوں، خشک سالی اور شدید شمسی تابکاری والے علاقوں میں، پودوں کے پھولوں کی زندگی کم ہوتی ہے۔تحقیق میں کہا گیا ہے کہ عالمی حدت میں مسلسل اضافے اور انتہائی درجہ حرارت کے حالات پودوں کے پھولوں کی زندگی کو کم کر سکتے ہیں جس کے نتیجہ میں پودوں میں پولی نیشن کا عمل متاثر ہونے سے پودوں کی آبادی یا جغرافیائی تقسیم میں تبدیلی آسکتی ہے۔