بپاشا باسو کے ہاں شادی کے 6 سال بعد بیٹی کی پیدائش

بالی ووڈ اداکارہ بپاشا باسو اور کرن سنگھ کے ہاں شادی کے 6 سال بعد بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق 43 سالہ بپاشا باسو اور ان کے شوہر کرن سنگھ نے انسٹا گرام پر پوسٹ کر کے اپنے والدین بننے سے متعلق لوگوں کو آگاہ کیا۔

اداکارہ نے اپنی بیٹی کا نام ’دیوی باسو سنگھ گروور‘ رکھا ہے، اپنی بیٹی کے پاؤں کی تصویر انہوں نے مداحوں کو دکھائی ہے۔بپاشا باسو کی پوسٹ پر دیگر اداکار اور مداح ان کو مبارک باد دے رہے ہیں اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔

اداکارہبپاشاباسوبولی ووڈبیٹیپیدائش
Comments (0)
Add Comment