بالی ووڈ سینسیشن نورا فتحی نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اپنی پہلی فلم کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے تلخ واقعے کی رُوداد سنا دی۔نورا فتحی نے دی کپل شرما شو میں اپنی آنے والی فلم ’این ایکشن ہیرو‘ کی پرموشن کے دوران بنگلہ دیش میں اپنی پہلی فلم کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والا واقعہ شیئر کیا۔
انہوں نے پرستاروں کے ساتھ پیش آنے والے تلخ واقعے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مداحوں کے ساتھ کبھی ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا تاہم ایک ساتھی اداکار نے بدتمیزی کی تھی۔انہوں نے ماضی کے واقعے کی رُوداد سناتے ہوئے بتایا کہ وہ بنگلہ دیش میں اپنی پہلی فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھیں کہ ساتھی اداکار کے ساتھ تلخ کلامی کے نتیجے میں، میں نے اسے تھپڑ مارا تھا، جس کے جواب میں اس نے مجھے تھپڑ مارا تو میں نے دوبارہ اسے تھپڑ رسید کیا اس نے پھر مجھے میرے بالوں سے پکڑ کر کھینچا اور پھر جھگڑا بہت بڑھ گیا تھا کہ ہدایتکار کو خود آکر معاملہ سُلجھانا پڑا۔