ڈھاکہ ،21 جولائی ( نیوز ڈیسک) یونیورسٹی کے ہزاروں طلبہ سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ سسٹم کے خلاف کئیہفتوں سے جاری احتجاج میں اب تک ۱۰۰ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں –
دستیاب اطلاعات کے مطابق تقریباً ایک کروڑ80 لاکھ بنگلہ دیشی نوجوان بے روزگار ہیں- کم تعلیم یافتہافراد کے مقابلے میں یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل افراد میں بے روزگاری کی شرح زیادہ ہے۔
احتجاج کرنے والوں کا مطالبہ ہے کہ ملک میں نوکریوں کے مواقع سب کے لئے برابر نہیں ہیں- ملک میںکرپشن بہت زیادہ ہو چکی ہے، خاص طور پر حکمران جماعت کے قریبی لوگ اس میں زیادہ ملوث ہیں-