بلوچستان: کوٹ منڈائی میں وسیع پیمانے پر زراعت وسائل کی فراہمی شروع

راولپنڈی (نیوز ڈیسک )بلوچستان (سبی کے علاقے) کوٹ منڈائی میں ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے مقامی لوگوں کو زراعت کے شعبے میں وسیع پیمانے پر وسائل کی فراہمی شروع ہوگئی ہے۔سبی کے علاقے کوٹ منڈائی میں زمین کی صورتحال بنجر، ناہموار اور دیگر مسائل کا شکار تھی۔مقامی قبائل کے مابین زمینی تنازعات اور لڑائی جھگڑوں کی وجہ سے بدامنی پھیل رہی تھی اور لوگ ہجرت کرکے سبی، کوہلو اور بارکھان جانے پر مجبور تھے۔

ایف سی بلوچستان (نارتھ) نے لوگوں میں آگہی پیدا کی اور زرعی شعبے میں مقامی لوگوں کو مدد فراہم کرنا شروع کی۔بمپر کراپ پروگرام کے تحت ایک زرعی پراجیکٹ شروع کیا گیا۔ابتداء میں بمپر کراپ پروگرام کے تحت 10 ایکڑ کی زمین کو زیر کاشت لایا گیا۔

ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے اس بنجر زمین کو زیر کاشت لانے کیلئے ٹریکٹرز فراہم کیے گئے، زمین کو ہموار کیا گیا اسکے علاوہ سولر ٹیوب ویل کی تنصیب کی گئی، فصل کیلئے بیج فراہم کیے گئے اور قبائلی زمینی تنازعات کو حل کروایا گیا۔مختلف ٹھیکیداروں کو کاشتکاری کیلئے سرمایہ کاری کیلئے مدعو کیاگیا۔

مقامی لوگوں کی دلچسپی، محنت اور ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی مشترکہ کاوشوں سے 10 ایکڑ سے شروع ہونے والا یہ پراجیکٹ اب 800 ایکڑز کی زمین تک وسعت اختیار کر گیا ہے۔

فصلوں کی کاشت سے مقامی لوگوں کو ایک موثر ذریعہ معاش ملا اب تک گندم کی پیداوار سے تقریبا 20 ملین اور کاٹن سے 50 ملین کی آمدنی ہو چکی ہے۔

مقامی عمائدین کا کہنا ہے کہ ایف سی نے زمین کی کاشتکاری میں ہماری بہت مدد کی۔ ہمارے علاقے میں خوشحالی آئی ہے۔

ایک رہائشی کوٹ منڈائی کا کہنا ہے کہ ہمارے بچے ایف سی کے سکولز میں زیرِ تعلیم ہیں ان کو اچھی تعلیم مل رہی ہے ہم بہت خوش ہیں۔

اگلے سال یہ پراجیکٹ تقریبا 1200 ایکڑ تک پھیل جائے گا۔پراجیکٹ کی کامیابی سے جہاں لوگوں کو ذریعہ معاش ملا وہیں علاقے میں مجموعی طور پر امن کی صورتحال بہتر ہوئی اوراب لوگ خوشحال زندگی گزار رہے ہیں۔

اس علاقے میں امن کی صورتحال ابتر تھی۔ ہماری زمینوں کے مسائل پر لڑائی جھگڑے رہتے تھے۔ ایف سی بلوچستان (نارتھ) نے ان مسائل کو حل کرنے میں کافی مدد کی۔

رہائشی کوٹ منڈائی کا کہنا ہے کہ ہمارے علاقے سے دہشتگری کا خاتمہ ہوا امن بحال ہوا اور کاشتکاری سے لوگوں کو اچھا روزگار ملا ہے۔

https://twitter.com/hashtag/Pakistan

https://twitter.com/hashtag/Balochistan

https://twitter.com/hashtag/Agriculture

ایف سیبلوچستانپاکستانزراعتکوٹ منڈائیوسائل
Comments (0)
Add Comment