برطانیہ کے وزیر اعظم رشی سنک کے دفتر سے جاری ہونے والی ایک ریلیز میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ میں تمام طلباء کو 18 سال کی عمر تک ریاضی کی کسی نہ کسی شکل کا مطالعہ کرنا ہوگا۔”وزیر اعظم کے دفتر نے کہا کہ اس پیمانے پر اصلاحات کو پورا کرنے کا منصوبہ چیلنجنگ ہو گا کیونکہ انگلینڈ میں تقریباً 8 ملین بالغوں کی صلاحیت پرائمری سکول کے بچوں جتنی ہے۔ برطانیہ میں 16 سے 19 سال کی عمر کے نصف کے قریب طلبا ءہی ریاضی پڑھتے ہیں اور یہ مسئلہ خاص طور پر پسماندہ طلباء کے لیے شدید ہے، جن میں سے 60 فیصد کے پاس 16 سال کی عمر میں ریاضی کی بنیادی مہارتیں ہی نہیں ہیں۔