برازیل میں سابق صدر بولسونارو کے حامیوں نے نیشنل کانگریس کی عمارت، صدارتی محل اور سپریم کورٹ حملہ کر دیا ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق دارالحکومت برازیلیا میں تین ہزار سے زائد مظاہرین نے صدارتی محل، نیشنل کانگریس اور سپریم کورٹ میں گھس کر توڑ پھوڑ کی ، مظاہرین کی جانب سے صدر ڈی سلوا سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ برازیل کے صدر نے دارلحکومت میں سیکورٹی فورسز کو مظاہرین کے خلاف آپریشن کا حکم دے دیا ہے۔امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کی جانب سے برازیل میں کانگریس کی عمارت پر حملے کی مذمت کی گئی ہے۔ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ جمہوری اداروں پر حملے نا قابل قبول ہیں۔ برازیل میں سابق صدر بولسونارو کے حامی ابھی تک انتخابات میں شکست کو تسلیم کرنے سے انکار کر رہے ہیں ۔