برازیل میں بارشوں ، سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 105ہو گئی،140 لاپتہ

برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو میں جاری شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ کے نیتجے میںہلاک ہونے والے افراد کی تعداد105 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 140تاحال لاپتہ ہیں۔فرانسیسی خبر رساں ادارے نے برازیلین فائر ڈپارٹمنٹ حکام کے حوالے سے بتایا کہ ریو ڈی جنیرو کے پہاڈی علاقوں میں جاری شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب سے متعددمکانات تباہ اورکئی گاڑیاں بہہ گئی ہیں جبکہ 500 سے زیادہ خاندان بے گھر ہو گئے ہیں۔شہر کے سیکرٹری برائے شہری دفاع گل کیمپرز نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ریسکیو ٹیموں نے سیلاب میں پھنسے 21 افراد کو بچالیا ہے اورانخلا کے لیے 500 سے زیادہ ٹرک پیٹروپولیس امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

Comments (0)
Add Comment