گلگت بلتستان کےضلع استور سمیت کئی بالائی علاقوں میں برفباری کے سبب ضلعی ہیڈکوارٹر سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔استور میں گزشتہ کئی گھنٹوں سے وقفے وقفے کے ساتھ برفباری جاری ہے۔غذر اور استور سمیت گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں برفباری کے سبب آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔برفباری اور سردی میں اضافے کے باعث علاقے میں لکڑی اور گیس کی طلب بڑھ گئی ہے۔اس صورتحال میں لکڑی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔