باقاعدگی سے بادام کھائیں اور وزن گھٹائیں

اگرچہ وزن کم کرنا ایک مشکل عمل اور دیرینہ عمل ہوتا ہے لیکن اسے بالراست طریقے سے بھوک کم کرکے ضرور قابو کیا جاسکتا ہے۔ اس ضمن میں ایک مطالعہ کیا گیا ہے جس میں بادام کی افادیت سامنے آئی ہے۔

یونیورسٹی آف ساؤتھ آسٹریلیا کے مطابق بادام کی 30 سے 50 گرام مقدار کھانے سے کلوجول حراروں کی اشتہا کم ہوجاتی ہے جو ہم جنک فوڈ اورمضرکھانوں سے پوری کرتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ بادام کاربوہائیڈریٹ سے بھرپور ہوتی ہیں، لیکن ان میں توانائی بھری ہوتی ہے۔یورپی جنرل آف نیوٹریشن میں شائع رپورٹ کے مطابق اگر فربہی یا تیزی سے وزن بڑھنے کے شکار افراد دوسرے لیکن مؤثر طریقے سے وزن گھٹانا چاہتے ہیں تو وہ بادام آزمائیں جو بھوک دباتی ہے اور ان ہارمون پر اثرانداز ہوتی ہے جو ہمیں بھوک سے بے تاب کرتے ہیں۔ اگرچہ گری دار میووں مثلاً پستے، اخروٹ اور دیگر بھی یہی خواص رکھتے ہیں لیکن بادام کی افادیت سب سے بڑھ کر ہے۔ بادام کھانے سے آپ روزانہ 300 کلوجول کے برابر کھانا کم کرسکتے ہیں اور اس کا لامحالہ اثر صحت پر ہوتا ہے۔ اسی مطالعے کے تحت معلوم ہوا کہ باقاعدگی سے بادام کھانے والے افراد میں سی پیپٹائڈ کا ردِ عمل 47 فیصد کم ہوتا ہے جس سے انسولین کا انجذاب بہتر ہوتا ہے اور ذیابیطس کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ دوسری جانب دیگر مضر کیمیائی اجزا میں بھی کمی ہوتی ہے۔ بادام میں پروٹین، فائبر، غیرسیرشدہ چکنائیاں اور دیگر اہم اجزا ہوتے ہیں جو بھوک کو بڑھنے سے روکتے ہیں اور یوں کھانے والا جلد ہی مطمئین ہوجاتا ہے۔ اس کے علاوہ ضروری ہے کہ اگر بادام خوری کے ساتھ ساتھ ورزش اختیار کی جائے تو اس کے فوری فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔

بادامصحتگھٹائیںوزن
Comments (0)
Add Comment