قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم فلو کا شکار ہو گئے ہیں۔کراچی ٹیسٹ کے تیسرے دن بابر اعظم فیلڈنگ کے لیے نہیں آئے ہیں، سرفراز احمد ان کی جگہ کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے کچھ کھلاڑی وائرل فلو کا شکار ہو گئے ہیں جن میں بابر اعظم بھی شامل ہیں اور اسی وجہ سے وہ آج کے کھیل میں حصہ نہیں لے رہے۔محمد رضوان پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں لیکن فیلڈنگ سیٹ کرتے دکھائی دیے، آئی سی سی قانون کے مطابق 12 واں کھلاڑی فیلڈ میں کپتانی نہیں کر سکتا۔