ایپل نے آئی فونز کے لیے چارجنگ پورٹ کو بدلنے کا عندیہ دے دیا

ایپل نے پہلی بار آئی فونز کے لیے چارجنگ پورٹ کو بدلنے کا عندیہ دیا ہے، البتہ اس حوالے سے تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں، مگر اس سے مستقبل قریب میں ہر کمپنی کے فون کو ایک چارجر سے چارج کرنا ممکن ہوجائے گا۔ایپل کمپنی کے عہدیداران کی جانب سے بتایا گیا کہ ہم یورپی یونین کے نئے قوانین پر عملدرآمد کریں گے جس کے تحت 2024 سے تمام نئے اسمارٹ فونز یو ایس بی ٹائپ سی چارجنگ پورٹ سے لیس ہوں گے۔ایک کانفرنس کے دوران ایپل کے سنیئر نائب صدر گریگ جوسوک نے کہا کہ ہمارے پاس کوئی اور آپشن نہیں اور دنیا بھر میں ہمیں مقامی قوانین پر عمل کرنا ہوتا ہے۔اس کانفرنس کے دوران گریگ جوسوک نے آئی میسج کو گوگل کے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم میں لانے کے خیال کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی اس پر بہت زیادہ سرمایہ کاری نہیں کرسکتی۔لیکس کے مطابق 2023 کے آئی فون 15 سیریز میں یو ایس بی ٹائپ سی چارجنگ پورٹ دیے جانے کا امکان ہے۔یورپی یونین نے اکتوبر 2022 کے شروع میں قانون کی منظوری دی تھی جس کے تحت یورپی یونین میں تمام موبائل فونز، ٹیبلیٹس اور کیمروں کے لیے ایک ہی چارجنگ پورٹ کا استعمال لازمی ہوگا۔ابھی آئی فونز اور اینڈرائیڈ فونز استعمال کرنے والے صارفین کو اپنی ڈیوائسز کے لیے مختلف چارجر استعمال کرنا ہوتے ہیں۔آئی فون کو لائٹننگ کیبل سے چارج کیا جاتا ہے جبکہ اینڈرائیڈ کے لیے اب زیادہ تر فونز میں یو ایس بی سی کنکٹرز کو چارجنگ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ یورپی قانون سے ایپل سب سے زیادہ متاثر ہوگی کیونکہ وہ یو ایس بی سی پورٹس استعمال نہیں کرتی۔

آ ئی فونزایپلپورٹچارجنگ
Comments (0)
Add Comment