ایمازون پر غیر قانونی طور پر آن لائن ریٹیل کا الزام عائد۔

امریکا میں اعتماد سازی کے نگراں ادارے نے ایمازون کو عدالت میں طلب کرلیا ہے .

ایمازون پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ غیر قانونی طور پر آن لائن ریٹیل میں ملوث ہے ، ایمازون پر سیلرز کے ذریعے سے اجارہ داری قائم کرنے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے ۔

ایمازون کیخلاف یہ کیس بائیڈن انتظامیہ کیلئے ایک اور امتحان ثابت ہوگا جسے پہلے سے ہی بڑی امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں کیخلاف عدالتی کارروائیوں کا سامنا ہے ۔

امریکا میں فیڈرل ٹریڈ کمیشن کی سربراہ لینا خان کا کہنا ہے کہ ان کی شکایت اس ضمن میں ہے کہ کس طرح ایمازون تعزیراتی اور جابرانہ ہتھکنڈوں کے ذریعے سے غیر قانونی طور پر اجارہ داریوں میں ملوث ہے ۔ امریکی فیڈریل ٹریڈ کمیشن کے اس مقدمے میں امریکا کی دیگر 17ریاستیں بھی شامل ہوگئی ہیں

ایمازون
Comments (0)
Add Comment