مائیگروبلاگنگ کی سائٹ ٹوئٹر کے نئے سربراہ ایلون مسک نے تصدیق شدہ یا بُلو ٹِک اکاؤنٹس کے خواہشمند صارفین کے لیے 8 ڈالر ماہانہ فیس وصول کرنے کا اعلان کردیا۔
ایلون مسک ٹوئٹر کے اختیارات حاصل کرتے ہی ٹوئٹر کی سروس کو مزید بہتر بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات لے رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ بامعاوضہ ماہانہ ممبر شپ کا اقدام جعلی اکاؤنٹس اور ٹرول کو شکست دینے کا واحد طریقہ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ فیس کی وصولی سے حاصل کردہ ریونیو ٹوئٹر کے منفرد تخلیق کاروں کو انعام دیئے جائیں گے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مشہور شخصیات بالخصوص سیاست دانوں کے لیے ایک ثانوی ٹیگ متعارف کروایا جائے گا۔
ایلون مسک نے واضح کیا ہے کہ بلیو ٹک والے اکاؤنٹ مستقبل میں زیادہ بااختیار ہوں گے اور ایسے صارفین کو ہر ماہ 8 ڈالر فیس ادا کرنا ہوگی (جو پاکستانی کرنسی کے حساب سے تقریبا 1774 روپے بندتی ہے)۔
انہوں نے شکایت کرنے والے تمام صارفین کو ایک اور ٹوئٹ کے ذریعے پیغام دیا ہے کہ ’آپ شکایت کرتے رہیں لیکن ماہانہ فیس 8 ڈالر ہی ہوگی‘