ایلون مسک آرٹیفیشل انٹیلی جنس کمپنی بنانے کیلئے تیار

ٹیسلا کمپنی کے بانی اور ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک آرٹیفیشل انٹیلی جنس کمپنی بنانے کے لیے تیار ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایلون مسک کسی بھی وقت آرٹیفیشل انٹیلی جنس ایجنسی بنانے کا اعلان کر سکتے ہیں جبکہ انہوں نے اس حوالے سے 2 افراد کو ملازمت پر بھی رکھ لیا ہے۔کمپنی کے بارے میں تفصیلات کو خفیہ رکھا جا رہا ہے تاہم گزشتہ رپورٹس سے معلوم ہوتا ہے ایلون مسک کی AI ماڈلز بنانے پر توجہ ہے اور وہ مشہور AI لینگویج ماڈل چیٹ جی پی ٹی کا حرف تیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ایلون مسک ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سرمایہ کاروں کے ساتھ اپنے اس نئے منصوبے میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے بات چیت بھی کر رہے ہیں۔ایلون مسک اکثر ہی آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے خطرات کے بارے میں اپنی آواز اٹھاتے نظر آتے ہیں تاہم اس مرتبہ اس حوالے سے کمپنی بنانے پر لوگ حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ حال ہی میں ایلون مسک سمیت سیکڑوں ماہرین نے ایک خط پر دستخط کیے تھے جس میں کم از کم 6 ماہ کے لئے اے آئی سسٹمز کو روکنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

AIآرٹیفیشل انٹیلی جنسایلون مسکبین الاقوامیکمپنی
Comments (0)
Add Comment