ایف بی آر نے 2022 کےاعداد و شمار جاری کردیے

رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں 3428 ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا گیا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اعداد و شمار جاری کردیے۔ایف بی آر کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت ٹیکس آمدن میں 17 فیصد اضافہ ہوا، دسمبر 2022 میں 740 ارب روپے کا ٹیکس جمع ہوا۔ایف بی آر کا مزید کہنا ہے کہ دسمبر 2021 میں 599 ارب روپے کا ٹیکس جمع ہوا تھا۔ایف بی آر کے مطابق رواں مالی سال پہلی ششماہی میں 176 ارب روپے کا ٹیکس ریفنڈ دیا گیا، جبکہ گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں 149 ارب روپے کا ٹیکس ریفنڈ ادا کیا گیا تھا۔

2022اعدادوشمارایف بی آرٹیکس
Comments (0)
Add Comment