راولپنڈی (نیوز ڈیسک )چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی کاکہنا ہے کہ ہمیں نیوٹرل وینیو پر ایشیا کپ کھیلنے کے مشورے دیے جارہے ہیں۔ایک پریس کانفرنس کے دوران نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان نے تجویز پیش کی ہے کہ بھارت اپنے ایشیا کپ کے میچ نیوٹرل مقام پر کھیلے جبکہ پاکستانی ٹیم دوسری ٹیموں کے ساتھ پاکستان ہی میں کھیلے گی۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ یہ تجویز ایشین کرکٹ کونسل کو بھیج دی گئی ہے۔نجم سیٹھی نے امید ظاہر کی کہ آئندہ ماہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کےشنگھائی کو آپریشن آرگنائزیشن میں شرکت کے لیے بھارت کے دورے سے دونوں ممالک کے دو طرفہ تعلقات میں بہتری آئے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم سے کہا گیا ہے کہ ممکن ہے کہ تعلقات پر جمی برف پگھلتی رہی، اور اگر ایسا ہوتا ہے تو بھارت پاکستان میں 2025 میں ہونےو الی چیمپیئنز ٹرافی میں کھیلنے پر غور کرے گا۔ چنانچہ ہم سے کہا جارہا ہے کہ ہم ایشیا کپ نیوٹرل وینیو پر کھیلیں اور ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے بھارت بھی جائیں۔
https://twitter.com/hashtag/Pakistan
https://twitter.com/hashtag/AsiaCup
https://twitter.com/hashtag/NajamSethi