اکشے کمار نے انسٹاگرام سے اپنی نئی فلم سیلفی کا پوسٹر اور اس کے ٹریلر ریلیز ہونے کی تاریخ شیئر کردی ،فلم میں ان کے ساتھ عمران ہاشمی بھی شامل ہیں جبکہ ڈائریکشن راج مہتا نے کی ہے۔اکشے کمار نے عمران ہاشمی اور ایشوریا رائے بچن کے ساتھ لی گئی سیلفی بھی شیئر کی۔انہوں نے کیپشن میں کہا کہ جب میں نے اور عمران ہاشمی نے کالے کالے نینا کو کالے کالے کپڑوں سے ملانے کی کوشش کی۔تصویر میں اکشے اور عمران دونوں نے سیاہ کپڑے پہن رکھے ہیں اور ایشوریا رائے کے پوسٹر کے سامنے پوز دے رہے ہیں۔