بھارتی اداکارہ راکھی ساونت بھی سابق وزیرِاعظم عمران خان کی حمایت میں میدان میں اتر آئیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق راکھی ساونت نے بھی پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ باہر نکلیں اور عمران خان کا ساتھ دیں۔راکھی ساونت نے اپنے ٹک ٹاک ویڈیو پیغام میں کہا کہ اٹھو پاکستانیوں جاؤ، عمران خان کا ساتھ دو، اگر ہمارے ملک میں ایسا ہوا ہوتا تو ہم ان کی حمایت میں باہر نکل جاتے۔راکھی ساونت کی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہو رہی ہے جس کو اب تک لاکھوں بھارتی لائیک کرچکے ہیں۔ ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے کئی بھارتیوں نے راکھی کی حمایت پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔
Bollywood