راولپنڈی (نیوز ڈیسک )مشکل سے ہی کوئی ایسا شخص ہوگا جسے انگور کھانا پسند نہیں ہوگا؟ مگر یہ پھل صرف لذیذ ہی نہیں بلکہ صحت کے لیے انتہائی مفید بھی ہے۔انگور سے خشک میوہ یعنی کشمش بھی تیار کیا جاتا ہے اور یہ وہ پھل ہے جو سال بھر آسانی سے ملتا ہے۔یہاں آپ اس پھل کے صحت پر اثرات کو جان سکیں گے۔
اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور
انگور اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور پھل ہے جیسے کیروٹین، پولی فینولز اور دیگر مختلف طبی تحقیقی رپورٹس کے مطابق یہ اینٹی آکسائیڈنٹس دل کی صحت کو مستحکم رکھنے کے ساتھ مخصوص اقسام کے کینسر کا خطرہ کم کرتے ہیں۔
اس کے علاوہ یہ پھل جسم میں گردش کرنے والے مضر ذرات کو اکھٹا ہونے سے روکتا ہے جس سے خون کی شریانوں کی صحت بہتر ہوتی ہے، دوران خون بہتر اور بلڈ پریشر کی سطح کم ہوتی ہے۔
قدرتی کاربوہائیڈریٹ کا خزانہ
انگور میں قدرتی طور پر کاربو ہائیڈریٹ اور ایک خاص سیلولوز پایا جاتا ہے جو قدرتی طور پر توانائی کو بڑھاتا ہے، اِس کا طریقہ یہ ہے کہ روزانہ ایک مٹھی انگور کھالیں اس عمل سے آپ پورا دِن چست اور توانا رہیں گے۔
کینسر سے بچاؤ میں معاون
انگور میں موجود طاقتور اینٹی آکسیڈینٹ سے کینسر سے بچا جاسکتا ہے، اِس میں اینٹی کینسر خصوصیات ہوتی ہیں جو چھاتی کے کینسر سمیت کئی دوسرے کینسرز سے بھی بچاتا ہے۔
پٹھوں کو مضبوط بنانے میں مددگار
جارجیا یونیورسٹی کے ایک مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ انگور کھانے سے پٹھے مضبوط ہوتے ہیں اور اِس کے علاوہ یہ انسانی جسم کوطاقتور بھی بناتا ہے۔