انڈونیشیا میں زلزلے سے 56 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی

انڈونیشیا کے مرکزی جزیرے جاوا میں 5.6 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 56 افراد ہلاک جبکہ 700 سے زائد زخمی ہوگئے۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق آج دوپہر کے وقت آنے والے زلزلے کا مرکز مغربی جاوا کا سیانجور علاقہ تھا، زلزلے کی شدت دارالحکومت جکارتا میں بھی محسوس کی گئی۔

مغربی جاوا کے گورنر رضوان کامل نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ ضلع سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق 56 افراد ہلاک جبکہ 700 سے زائد زخمی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ درجنوں افراد جائے حادثہ پر پھنسے ہوئے ہیں جس کے باعث ممکنہ طور پر ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

افراد ہلاکانڈونیشیازخمیزلزلے
Comments (0)
Add Comment