امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ بل بورڈ ٹاپ 10 کی لسٹ پر چھا گئیں

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اپنے بہترین 10 گانوں کے ساتھ بل بورڈ ٹاپ ٹین کی لسٹ پر چھا گئیں۔یہ پہلا موقع ہے کہ بل بورڈ ہاٹ 100 کے بہترین 10 گانوں کی فہرست میں تمام دس گانے ایک ہی گلوکارہ کے گائے ہوئے ہیں۔ان کی نئی البم مڈنائٹ کے گانے بل بورڈ ٹاپ 10 فہرست میں شامل ہیں، ٹیلر سے پہلے ستمبر 2021 میں ڈریک کے 9 گانے بیک وقت اس فہرست کا حصہ بنے تھے۔گلوکارہ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا، ان کی نئی البم 21 اکتوبر کو ریلیز ہوئی تھی۔صرف ٹاپ 10 فہرست ہی نہیں بلکہ ٹیلر سوئفٹ نے اپنی نئی البم سے کئی نئے ریکارڈ قائم کر دیے ہیں۔یہ میوزک البم رواں سال ایک ہی ہفتے میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی البم بن گئی ہے۔’مڈنائٹ‘ کے گانے پہلے ہی ہفتے میں 7 کروڑ 25 لاکھ مرتبہ سنے گئے، اسپوٹیفائی پر ایک ہی دن میں سب سے زیادہ گانے اس البم کے سنے گئے۔

امریکیٹاپ 10ٹیلر سوئفٹگلوکارہلسٹ
Comments (0)
Add Comment