پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کے مہنگا ہونے کا سفر تاحال جاری ہے۔آج صبح کاروبار کے آغاز میں بھی ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے۔انٹر بینک میں آج ڈالر 35 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 226 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ہے۔گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 226 روپے 15 پیسے پر بند ہوا تھا۔