امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ رکنے کا نام نہیں لے رہا، اس کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ ناقدری کا شکار ہے۔آج کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 58 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 223 روپے 25 پیسے کا ہو گیا ہے۔گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 222 روپے 67 پیسے پر بند ہوا تھا۔