امریکی ڈالر کا اڑان بھرنے کا سلسلہ تاحال رکا نہیں ہے، اس کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ مسلسل اپنی قدر کھو رہا ہے۔آج صبح کاروبار کے آغاز میں ہی امریکی ڈالر نے ایک بار پھر اڑان بھری ہے۔انٹر بینک میں آج صبح ڈالر 6 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 223 روپے 75 پیسے کا ہو گیا ہے۔گزشتہ جمعے کو کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 223 روپے 69 پیسے کا تھا۔