امریکی صدر نے کمالہ ہیرس کے ساتھ برگر کھاتے ہوئے کی تصویر شیئر کر دی

امریکی صدر جوبائیڈن نے ٹوئٹر پر برگر کھاتے ہوئے اپنی اور نائب صدر کمالہ ہیرس کی تصویر شیئر کی ہے۔صدر بائیڈن نے کہا کہ آج میں نے اور نائب صدر نے ’گھوسٹ برگر ڈی سی‘ سے دوپہر کا کھانا آرڈر کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ ریستوران اُن ڈیڑھ کروڑ چھوٹے کاروباروں میں شامل ہے جنہوں نے ہماری حکومت کے دوران کاروبار شروع کرنے کیلئے درخواست دی۔صدر بائیڈن نے مزید کہا کہ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ہمارا معاشی منصوبہ درست انداز میں کام کر رہا ہے۔گزشتہ روز شیئر کی گئی اس ٹوئٹ کو اب تک 23 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

امریکی صدربرگرتصویر شیئرجو بائیڈنکمالہ ہیرسنائب صدر
Comments (0)
Add Comment