واشنگٹن(آئی این پی) امریکہ نے جنوبی افریقا کے کئی ممالک پر عائد سفری پابندیاں ہٹانے کا اعلان کردیا۔ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق پابندیوں سے ہمیں اومی کرون کوسمجھنیکاوقت ملا اور سفری پابندیاں 31 دسمبرسے ہٹائی جائیں گی۔ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ جانتے ہیں کہ موجودہ ویکسین اومی کرون کیخلاف موثرکام کررہی ہے۔واضح رہے کہ کورونا کا نیا ویرینٹ سامنے آنے کے بعد امریکہ نے جنوبی افریقہ، بوٹسوانا، زمبابوے، نمیبیا، لیسوتھو، ایسواٹینی، موزمبیق اورملاوی پرسفرپابندیاں عائد کی تھیں۔