اسلام آباد ( 7 فروری )
الیکشن 2024ء کے پرامن ماحول میں انعقاد کیلئے ملک بھر میں الیکشن کمیشن کی درخواست پر کوئیک رسپانس فورس کے1 لاکھ 6ہزار 942 اہلکار تعینات کئے گئے ہیں ، اس کے علاوہ 23 ہزار 940 سکیورٹی اہلکار مستقل طور پر الیکشن کے دوران ڈیوٹی سرانجام دینگے، پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کے مجموعی طور پر 1 لاکھ 30 ہزار 882 اہلکار الیکشن ڈیوٹی پر مامور ہونگے، الیکشن کے پرامن انعقاد کیلئے ملک بھر میں مجموعی طور پر پولیس کے 4 لاکھ 65 ہزار 736 اہلکار تعینات ہونگے، امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے آرمی، سول آرمڈ فورسز اور پولیس کے مجموعی طور پر 5 لاکھ 96 ہزار 618 اہلکار الیکشن ڈیوٹی سرانجام دینگے، پنجاب میں الیکشن کے پرامن انعقاد کیلئے پولیس کے 2لاکھ 16ہزار اہلکار تعینات ہونگے، صوبہ سندھ میں 1لاکھ 10 ہزار 720، خیبرپختونخوا میں 92 ہزار 535 اور بلوچستان میں 46 ہزار 481 پولیس اہلکار ڈیوٹی سرانجام دینگے، پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ووٹرز کو پرامن ماحول فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں