الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو نااہل قرار دے دیا۔
الیکشن کمیشن میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کی۔ الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 63 ون کے تحت نااہل قرار دیا۔
الیکشن کمیشن نے فیصلہ دیا کہ عمران خان کی نااہلی 5 رکنی کمیشن کا متفقہ فیصلہ ہے، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے غلط گوشوارے جمع کروائے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان رکن قومی اسمبلی نہیں رہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کی قومی اسمبلی کی سیٹ کو خالی قرار دے دیا گیا۔