افغانستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقہار نے امید ظاہر کی ہے کہ امریکہ اور عالمی اداروں سمیت تمام ممالک افغانستان کی حکومت کے ساتھ تعلقات استوار کرنے اور انہیں فروغ دینے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے امید ظاہر کی کہ امریکہ اور عالمی اداروں سمیت تمام ممالک افغان عوام کو انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی جاری رکھیں گے۔ انہوں نے پاکستان کی طر ف سے افغانستان سے آنے والے تازہ پھلوں پر 17 فیصد سیلز ٹیکس
کی چھوٹ دینے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان کی وزارت خارجہ اس فیصلہ کا خیر مقدم کرتی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور ٹرانزٹ میں اضافہ اور مزید سہولیات کا مطالبہ کرتی ہے۔