تہران(نیوز ڈیسک)
ایران میں زلزلہ آیا ہے، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 22 زخمی ہو گئے ہیں۔یورپی بحیرہ روم زلزلہ مرکز کے مطابق زلزلہ ایران کے جنوب میں آیا، جس کی گہرائی 10 کلو میٹر اور شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق زلزلے سے عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، زلزلے کا مرکز ایران کی بندر گاہ لنگہ ہے، جو اماراتی ریاست شارجہ سے 150 کلومیٹر کی دوری پر ہے۔دوسری جانب دبئی اور شارجہ سمیت متحدہ عرب امارات میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔اماراتی حکام کے مطابق متحدہ عرب امارات میں زلزلے سے کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق شارجہ اور دبئی میں زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی ہے۔