داگستان میں چرچ دھشت حملے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 20 ہو گئی –
روسی وزیر خارجہ لاروو نے کلیکٹو سیکیورٹی ٹریٹی آرگنائزیشن (CTSO) نے اجلاس میں افغانستان سےہونے والی دہشتگردی پر خبردار کیا ہے اور کہا کہ حال ہی میں روس نے داعش اور القاعدہ کو دنیا کے لیےخطرہ قرار دیا
پچھلے ہفتے وزرائے خارجہ کی کونسل کے قازقستان کے شہر الماتی میں منعقد اجلاس میں جس میں روس،تاجکستان، کرغزستان، قازقستان اور بیلاروس کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی، لاروو نے کہا کہ
افغانستان میں دہشت گرد تنظیمیں داعش، القاعدہ اور ان سے وابستہ نجی تنظیمیں افغانستان میں سرگرم ہیںجو کہ
خطے میں امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں-
روسی وزیر خارجہ کے مطابق دہشت گردی کے خلاف جنگ کے حوالے سے طالبان کے ساتھ ٹھوسبنیادوں پر مذاکرات کی ضرورت ہے اور کہا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ کی حمایت کو اہمیت دیتےہیں–
سیکرٹری جنرل برائے کلیکٹو سیکیورٹی ٹریٹی آرگنائزیشن امنگالی تسماگمبیٹوف نے بھی وزرائے خارجہ کےاجلاس میں علاقائی سلامتی کی صورتحال اور (CTSO ) کے رکن ممالک کی سلامتی پر افغان دہشتگردی کےاثرات پر ایک رپورٹ پیش کی