اسٹیٹ بینک نے شرح سود 300 بیسس پوائنٹس بڑھا کر 20 فیصد کردی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود 3 فیصد بڑھانےکااعلان کردیا جس کے بعد ملک میں شرح سود 20 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان  کی جانب سے جاری مانیٹری پالیسی بیان میں کہا گیا ہے کہ شرح سود 3 فیصد بڑھا رہے ہیں جس کے بعد شرح سود 20 فیصد ہوگا۔

مانیٹری پالیسی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اقتصادی پالیسیوں، بیرونی حالات نے قلیل مدتی مہنگائی کا منظر نامہ بگاڑا ہے۔

مانیٹری پالیسی بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 27 سے 29 فیصد رہے گی، نومبر  پالیسی اجلاس میں مہنگائی کی شرح  21 سے 23 فیصد رہنےکی توقعات تھیں،مہنگائی کی توقعات گھٹانے کیلئے شرح سود میں بڑا  اضافہ ضروری تھا۔

مانیٹری پالیسی بیان میں کہا گیا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ دو تہائی کم کرکے بھی بے یقینی کی صورتحال برقرارہے،آئی ایم ایف پروگرام کے نویں جائزے سے قلیل مدت میں تشویش کم ہوگی، حکومت نے جی ایس ٹی، ایکسائز ڈیوٹیز اور توانائیکی  قیمتیں بڑھائیں اور سبسڈیز کم کی ہیں۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اگلااجلاس 4 اپریل 2023 کو ہوگا۔

خیال رہے کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے اسٹاف لیول معاہدے سے قبل پاکستان سے شرح سود بڑھانے کامطالبہ کیا تھا۔

20 فیصداسٹیٹ بینکاسٹیٹ بینک آف پاکستانشرح سود