روزہ ارکان اسلام کا تیسرا اہم رکن ہے۔ یہ ایک بدنی عبادت ہے۔ روزہ ایک ایسی عبادت ہے جو دکهلاوے اور ریاکاری سے بالکل پاک عبادت ہے۔ یہ مکمل طور پر اللہ اور اس کے بندے کا آپس کا معاملہ ہے، لہٰذا روزے کے اجر و ثواب کے بارے میں ارشاد ہے کہ روزہ اللہ کیلیے ہے اور وہی اس کی جزا دے گا۔مسلمان امت پر سال میں ایک مرتبہ ماہ رمضان المبارک کے روزے فرض کیے گئے ہیں۔ پوری دنیا کے مسلمان اپنے اپنے وقت کے مطابق صبح فجر سے غروب آفتاب یعنی مغرب تک اللہ کے حکم کو بجا لاتے ہوئے کهانا پینا اور دوسری حلال اشیا کو ترک کر دیتے ہیں۔ جہاں روزے کا عبادت کے لحاظ سے بہت زیادہ اجر و ثواب ہے
قرآنِ حکیم میں روزہ کی فرضیت کے بارے میں اﷲ تعالیٰ نے فرمایا :
يأَيُّهاَ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا کُتِبَ عَلَيْکُمُ الصِّيَامُ کَمَا کُتِبَ عَلَی الَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِکُمْ لَعَلَّکُمْ تَتَّقُوْنَo
البقرة، 2 : 183
’’اے ایمان والو! تم پر اسی طرح روزے فرض کیے گئے ہیں جیسے تم سے پہلے لوگوں پر فرض کیے گئے تھے تاکہ تم پرہیزگار بن جاؤ”