فوج کے دستے نالہ لئی پہنچ گئے
پولیس کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں موسلا دھار بارش کے دوران پشاور روڈ پر گولڑہ موڑ کے قریب دیوار گرگئی جس کے نتیجے میں 12 افراد دیوار کے نیچے دب کر جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ حادثے کے بعد ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور ملبے تلے دبی 12 لاشوں کو مشینوں کے ذریعے نکالا۔
پولیس کے مطابق گرنے والی دیوار تقریباً 100 فٹ لمبی اور 11 فٹ اونچی تھی، دیوار کی آڑ میں پل کی تعمیر کے لیے موجود مزدوروں نے ٹینٹ لگا رکھا تھا، حادثے کے بعد مزید افراد کی تلاش کے لیے مشین کی مدد سے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
پولیس بتانا ہےکہ بارش کے دوران تھانہ کھنہ کے علاقے محمد ٹاؤن دیوار گرنے سے 11 سالہ بچی بھی جاں بحق ہوگئی۔
اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، دیوار گرنے کے واقعات میں بچی سمیت 13 افراد جاں بحق
ویب ڈیسک 19 جولائی ، 2023
پشاور روڈ پر گولڑہ موڑ کے قریب دیوار گرگئی جہاں 12 افراد ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوئے، محمد ٹاؤن میں دیوار گرنے سے بچی جاں بحق ہوئی: پولیس/ اسکرین گریب

اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلا دھار بارش ہوئی جہاں وفاقی دارالحکومت میں دیوار گرنے کے واقعات میں سے 13 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں موسلا دھار بارش کے دوران پشاور روڈ پر گولڑہ موڑ کے قریب دیوار گرگئی جس کے نتیجے میں 12 افراد دیوار کے نیچے دب کر جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ حادثے کے بعد ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور ملبے تلے دبی 12 لاشوں کو مشینوں کے ذریعے نکالا۔
پولیس کے مطابق گرنے والی دیوار تقریباً 100 فٹ لمبی اور 11 فٹ اونچی تھی، دیوار کی آڑ میں پل کی تعمیر کے لیے موجود مزدوروں نے ٹینٹ لگا رکھا تھا، حادثے کے بعد مزید افراد کی تلاش کے لیے مشین کی مدد سے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
پولیس بتانا ہےکہ بارش کے دوران تھانہ کھنہ کے علاقے محمد ٹاؤن دیوار گرنے سے 11 سالہ بچی بھی جاں بحق ہوگئی۔
فوج کے دستے نالہ لئی پہنچ گئے
دوسری جانب راولپنڈی میں طوفانی بارش کے بعد پاک فوج کے دستے نالہ لئی پہنچ گئے ہیں اور کمشنر راولپنڈی کی ہدایت پر کٹاریاں اور گوالمنڈی سے شہریوں کا انخلا شروع کردیا گیا ہے۔
کمشنر راولپنڈی کا کہنا ہےکہ رین ایمرجنسی کے پیش نظر پاک فوج کے دستوں کو نالہ لئی پر تعینات کردیا گیا ہے، کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پاک فوج ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ موجود رہے گی۔
علاوہ ازیں چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی تیمور خان نے کہا ہےکہ راولپنڈی میں بارش کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے انتظامات مکمل ہیں، ٹریفک عملے کو بارش کے دوران ڈرائیوروں کی مدد کو یقینی بنانےکی ہدایات کی گئی ہیں۔
چیف ٹریفک آفیسر مری نے بھی عملے کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ لفٹرز اور بریک ڈاونز پیٹرولنگ حالت میں رہیں، شہریوں اور سیاحوں کو ہر ممکنہ مدد فراہم کریں۔