اسلام آباد سےکراچی آنے والی نجی ائیرلائن کی پرواز کا مسافر دوران سفر انتقال کر گیا۔ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق اسلام آباد سےکراچی آنے والی نجی ائیرلائن کی پرواز ای آر 505 میں دوران سفر 19 سال کے حنین فاروق کو اچانک دل کی تکلیف ہوئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر کی طبیعت بگڑنے پر کراچی ائیرپورٹ پر ڈاکٹرز کو انتظامات کی ہدایت کی گئی، مسافر کو طیارے سے باہر لاکر ڈاکٹرز نے چیک کیا تو وہ پہلے ہی انتقال کر چکا تھا۔ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق مسافر اپنے کزن عمران سومرو کے ہمراہ اسلام آباد سےکراچی آرہا تھا، وفاقی وزارت صحت کے ڈاکٹرز نے مسافر حنین فاروق کا ڈیتھ سرٹیفیکیٹ بھی جاری کر دیا، متوفی مسافر بلدیہ ٹاؤن مدینہ کالونی کا رہائشی تھا۔ نجی ائیر لائن کی پرواز ای آر 505 رات 12 بجے اسلام آباد سے کراچی پہنچی تھی۔