ترکیہ کے شہر استنبول میں دھماکے کی گرفتار مرکزی ملزمہ احلم البشیر شام کی شہری ہے۔ترک پولیس کے مطابق خاتون ملزمہ نے کرد ملیشیا سے تربیت حاصل کرنے کا اعتراف کرلیا۔استنبول دھماکے کے الزام میں مرکزی ملزمہ احلم البشیر سمیت 46 افراد زیرِ حراست ہیں۔ گزشتہ روز استنبول دھماکے میں 6 افراد جاں بحق اور 81 زخمی ہوئے تھے۔استنبول پولیس نے اپنے جاری شدہ بیان میں کہا کہ استنبول دھماکے کے الزام میں گرفتار مرکزی ملزم نے ابتدائی تحقیقات میں اعتراف کیا ہے کہ وہ شام کے شمال مغربی علاقے افرِن سے ہوتی ہوئی ترکی میں داخل ہوئی، اس نے کرد ملیشیا سے تربیت حاصل کی تھی۔