ازبکستان :بھارتی سیرپ پینے سے 18 بچے جاں بحق

افریقی ملک گیمبیا کے بعد ازبکستان میں بھی بھارتی سیرپ پینے سے 18 بچے جاں بحق ہو گئے ہیں۔مقامی میڈیا کے مطابق ازبکستان کی وزارت صحت نے بھارتی کمپنی کے بنائے گئے سیرپ سے بچوں کی ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فارما سیوٹیکل کمپنی ماریون بائیو ٹیک کی تیار کردہ سیرپ اور گولیاں بچوں کی اموات کا سبب بنیں، بھارتی کمپنی کی تیار کردہ دوا استعمال کرنے سے بچوں کو سانس کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

ازبکستانبچےبھارتیجاں بحقسیرپ
Comments (0)
Add Comment