مشہور بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا اپنی نئی پوسٹ میں سفید لباس میں نظر آئیں تو سوشل میڈیا صارفین الجھن کا شکار ہوگئے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر گزشتہ روز اروشی روٹیلا نے ایک تصویر اپ لوڈ کی جس میں انہوں نے سفید رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا، ہلکے میک اپ ، زیور اور سر کے تاج میں وہ جاذب نظر آرہی ہیں۔اس پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’دعا کر رہی ہوں‘ اس کے ساتھ سفید رنگ کا دل اور فاختہ والے ایموجی بنائے۔اب سوشل میڈیا صارفین اروشی روٹیلا کی تصویر اور اس کے کیپشن کے باعث الجھن کا شکار ہو گئے ہیں کہ وہ کس کے لیے دعا کر رہی ہیں یا دعا کا کہہ رہی ہیں۔